15 Shaban ki fazilat

  شبِ برأت کا روزہ رکھنا چاہیے کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟

جواب
پندرہ شعبان المعظم کو روزہ رکھنا مستحب ہے۔ حدیث مبارکہ میں ہے:

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب شعبان کی پندرہویں رات ہو تو رات کو قیام کرو۔ دن میں روزہ رکھو کیونکہ اللہ تعالی اس رات میں سورج غروب ہوتے ہی آسمان دنیا کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے اور فرماتا ہے کون مجھ سے مغفرت طلب کرتا ہے کہ میں اس کی مغفرت کروں؟ کون مجھ سے رزق طلب کرتا ہے کہ میں اسے رزق دوں؟ کون مبتلائے مصیبت ہے کہ میں اسے عافیت دوں؟ اسی طرح صبح تک ارشاد ہوتا رہتا ہے۔

لہذا جو مسلمان پندرہ شعبان المعظم کو روزہ رکھے گا، وہ ثواب حاصل کرے گا اور جو نہیں رکھے گا اسے گناہ نہیں ہے۔

ابن ماجہ، السنن، 444:1، رقم : 1388

London Times

Post a Comment

Previous Post Next Post